ارنا کے مطابق سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے آج اتوار 9 مارچ کو ایران کی قومی پیرا لمپک کمیٹی کو عالمی یوم خواتین کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایران کی نیشنل پیرالمپک کمیٹی کو یہ ایوارڈ خواتین کے کھیل کود کے فروغ میں دنیا ميں سب سے زیادہ خدمات پر دیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے ایران کی نیشنل پیرالمپک کمیٹی کو یہ پر وقار ایوارڈ ملنے پر سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کی نیشنل پیرا لمپک کمیٹی کو عالمی یوم خواتین کا ایوارڈ دینا ایرانی خواتین کے عزم وارادے اور توانائیوں کا اعتراف ہے ۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ایران کی پیرالمپک خاتون کھلاڑیوں نے ایران کی سربلندی میں تاریخ رقم کی ہے۔
ایران کے نائب صدر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ " میں اس بڑی کامیابی پر ملک کی خاتون کھلاڑیوں اور ان سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے کھیل کود کے میدان ميں خواتین کی پیشرفت کے لئے کام کئے ہیں۔
ارنا کے مطابق آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین پر بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی نے ایران کو ایسا ملک قرار دیا ہے جو دنیا ميں خواتین کے پیرالمپک کھیلوں کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے ۔
اس موقع پر ایران کو پیرالمپک قومی کمیٹیوں کی تنظیم آئی پی سی کے رکن ملکوں میں، خواتین کے کھیل کو فروغ دینے والا 2025 کا سب سے ممتاز ملک منتخب کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ